the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
(ایجنسیز)
مصر کے دبنگ صدارتی اُمیدوار فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ مغرب اور مصر کے درمیان دوستانہ تعلقات صدارتی انتخابات کے بعد معمول پرآ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کا راستہ خلیج سے ہو کر گذرتا ہے۔ خلیجی ممالک اور ایران کے درمیان تعلقات قاہرہ اور تہران کو ایک دوسرے کے قریب کر سکتے ہیں۔

فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے ان خیالات کا اظہار العربیہ نیوز چینل کے برادر ٹیلی ویژن "الحدث" کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔ سینئر اینکر پرسن نجوی قاسم کو دیے گیے مفصل انٹرویو میں جنرل السیسی نے شام کی موجودہ صورت حال، مسئلہ فلسطین، مصر کے صدارتی انتخابات، عرب ممالک میں جاری بغاوت کی تحریکوں، مصر کے مغرب اور روس کے ساتھ تعلقات اور لیبیا میں جاری سیاسی اور سیکیورٹی بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صرف تیس ملین لوگوں کا صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنا کافی نہیں ہے۔ ملک کو جس تبدیلی سے گزرنا ہے اس کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ میں وطن عزیزکو تمام مسائل سے نجات دلانے کے لیے پوری مستعدی سے کام کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا راستہ خلیجی ممالک سے گذرتا ہے۔ لیبیا کی موجودہ سیاسی کشیدگی کے بارے میں جنرل السیسی نے کہا کہ کرنل قذافی کے اقتدار کے خاتمے بعد لیبیا کی ریاست بھی سقوط کا شکار ہوئی ہے۔



مغرب اور عالمی برادری نے لیبیا میں کرنل قذافی کو ہٹانے کے بعد مشن ادھورا چھوڑا جس کے نتیجے میں آج وہاں سنگین بحران ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصری عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کے جس عزم کا اظہار کیا ہے اسے قائم رہنا چاہیے۔ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ مصر میں امن وامان کی تازہ صورت حال ماضی کی نسبت بہت بہتر ہے۔ ملک میں اب سیکیورٹی کا کوئی بحران نہیں رہا ہے۔ اس لیے میں مصری عوام سے کہوں گا کہ وہ صدارتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔ جس طرح بیرون ملک مصری عوام نے صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالےہیں۔ اسی طرح اندرون ملک بھی عوام کو باہر نکلنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیس جون 2013ء کو عوام نے مجھ پراعتماد کیا اور میں عوام کے بھروسے پر پورا اتروں گا۔ میں عوام کی اکثریت کا نمائندہ ہوں، صدر منتخب ہونے کے بعد ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ خصوصی اہمیت دوں گا۔

مصر میں عوامی مظاہروں سے متعلق قانون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو قانونی ضابطے کے اندر رہتے ہوئے اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیےلیکن مظاہروں کی آڑ میں ملک کو تباہ کرنے کی سازش کی اجازت بھی نہیں دی جا سکتی۔ الحدث کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے مصرکی سیاسی جماعتوں کو بھی آڑے ہاتوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے مصری نوجوانوں کو اپنے مخصوص مقاصد کے لیے تو استعمال کیا مگران کی خواہشات کی کوئی قدر نہیں کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.